نیویارک،2جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کا ایک نیا مسودہ جمع کرایا ہے۔ جمعرات کے روز سلامتی کونسل میں پیش کیے جانے والے اس مسودے میں شمالی کوریا پر پابندیوں میں مزید اضافہ کرنے کی بات کی گئی ہے۔ ان پابندیوں کا مقصد حالیہ کچھ عرصے میں شمالی کوریا کی جانب سے پے در پے میزائل تجربات اور پیونگ یانگ کے متنازعہ جوہری پروگرام کی روک تھام ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ان نئی امریکیپابندیوں میں مزید 14افراد اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں سے چار پر الزام عائد ہے کہ وہ شمالی کوریا کے میزائل پروگرم میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔